28 اپریل 2020 - 10:24
روس میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 47 افراد ہلاک

روس میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ایک ہی روز میں 47 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ایک ہی روز میں 47 افراد ہلاک ہوگئے اور 6 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے۔روس میں اموات کی مجموعی تعداد 794 تک پہنچ گئی، اب تک ستاسی ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔روس میں لاک ڈاؤن کے بعد دارالحکومت ماسکو میں سناٹے کا راج ہے، گلیاں سنسنان اور سڑکیں ویران ہیں، شہری گھروں میں بند ہیں۔